کراچی، عزیز آباد میں مکان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ غیر ملکی نکلا، پولیس ذرائع

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:41

کراچی، عزیز آباد میں مکان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ غیر ملکی نکلا، پولیس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مکان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ غیر ملکی نکلا، اسلحے پر لگائی گئی گریس بھی پاکستان میں نہیں ملتی۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد میں مکان سے برآمد ہونیوالے اسلحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والا تمام اسلحہ غیر ملکی ہے اور اسلحہ پر لگی ہوئی گریس بھی غیر ملکی ہے کیونکہ پاکستان میں بنائے جانے والے اسلحہ میں اس قسم کی گریس نہیں لگتی اور نہ ہی اورنچ رنگ کی گریس پاکستان میں دستیاب ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں کراچی پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر عزیز آباد کے بلاک آٹھ میں چھاپہ مارا جہاں دو سال سے بند ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :