لاہور سے ملنے والی خواتین کی تشدد زدہ لاشوں کا معاملہ الجھ گیا،صندوق سے ملنے والی لاش دوسرے ورثاء کے حوالے کر دی گئی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:52

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سے ملنے والی خواتین کی تشدد زدہ لاشوں کا معاملہ الجھ گیا،جلد بازی میں صندوق سے ملنے والی لاش دوسرے ورثاء کے حوالے کر دی گئی جسکی تدفین بھی کر دی گئی ۔11ستمبر کو اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش کہاں گئی،چار اکتوبر کو لٹن روڈ سے ملنے والی لاش کس کی تھی پولیس تاحال کوئی جواب تلاش نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لٹن روڈ سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کو ستوکتلہ سے اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش قرا رد ے کر اہل خانہ کو لٹن روڈ سے ملنے والی لاش تھما دی ۔ سمیرا کے اہل خانہ کی جانب سے لٹن روڈ سے ملنے والی لاش کی تدفین بھی کر دی گئی ۔صندوق سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ سی آئی اے نے ستوکتلہ سے اغواء ہونے والی سمیرا کی لاش جناح ہسپتال مردہ خانے سے برآمد کی ۔ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت کے مطابق دونوں لاشوں کا ڈی این اے کرایا جائے گا جسکے بعد معلوم ہو سکے گا کہ کون سی لاش کس کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :