کراچی، شہر کے گشت میں مزید اضافہ ،شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے،وزیر اعلی سندھ کی آئی جی کو فون پر ہدایت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کر کے ہدایت دیں ہیں کہ شہر کے گشت میں مزید اضافہ کیا جائے اور شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ جو شرپسند اپنی حرکتوں سے سے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورمحرم الحرام سیکیورٹی پلان پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور رینجرز اور دیگر اداروں سے کوآرڈینیشن رکھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وہ تھانوں کے اچانک دورے بھی کرینگے تاکہ گذشتہ رات جیسے واقعات نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :