کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی دعوت حلیم 10محرم الحرام کو منعقد ہوگی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی دعوت حلیم 10محرم الحرام 12 اکتوبر بروز بدھ رات 8بجے فاران کلب، گلشن اقبال نزد حسن اسکوائر میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

دعوت حلیم میں تمام ٹی وی چینلز، اخبارات ، میگزین اور نیوز ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ پا کستان پیپلز پا رٹی، متحدہ قومی موومنٹ ،جما عت اسلا می،پا کستان تحریک انصاف،پاکستان سنی تحریک ،جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،ڈپٹی میئرکراچی،کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنر ز،ایم ڈی واٹر بو رڈ،آئی جی سندھ، تا جر بر ادری ،اخبارات کے ایڈ یٹرز،صحا فی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات کے علا وہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت حلیم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

10محرم الحرام کو موبائل فون سر وس بندہونے کی وجہ سے فاران کلب کے پی ٹی سی ایل نمبرز 021-34963116/021-34821878 پر دعوت حلیم کے حوالے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :