پاکستانیوں کا بھارت کو کرارار جوا ب … بھارت کو دہشتگرد قرار دیا جائے
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ بھارتی آن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کردی 13 دنوں میں پٹیشن کی منظوری کیلئے 94 ہزار 60 دستخط ‘منظوری کے لگ بھگ 6 ہزار دستخط ہونا باقی
اتوار 9 اکتوبر 2016 22:25
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ بھارتی آن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کردی۔ 13 دنوں میں پٹیشن کی منظوری کے لئے 94 ہزار 60 دستخط ہوچکے ہیں۔ پٹیشن کی منظوری کے لگ بھگ 6 ہزار دستخط ہونا باقی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشن پر 30 دن میں ایک لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں جس کے بعد 60 روز کے اندر کانگریس اس پٹیشن پر رد عمل دیتی ہے اور ثابت ہوجانے پر کارروائی کی جاتی ہے۔
پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں بھارت دہشت گردی کروا رہا ہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”را“ کا گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر ہے۔(جاری ہے)
کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا اور کلبھوشن یادیو نے کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پٹیشن پر وائٹ ہاوٴس ردعمل کے لئے 27اکتوبر کی تاریخ کا ہدف ہے۔ بھارت نڑاد امریکی شہریوں کی جانب سے ایسی ہی پٹیشن پاکستان کے خلاف دائر کی گئی تھی۔کانگریس نے اس پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ جوابا پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے بھی ایسی ہی ایک پٹیشن مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کے خلاف دائر کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.