باکمال لو گ لاجواب سروس، سعودی ائیر لائن کی پرواز320 حاجیوں کا آب زم زم لانا بھول گئی

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:46

باکمال لو گ لاجواب سروس، سعودی ائیر لائن کی پرواز320 حاجیوں کا آب زم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9اکتوبر۔2016ء) باکمال لو گ لاجواب سروس، سعودی ائیر لائن کی پرواز320 حاجیوں کا آب زم زم لانا بھول گئی ،کسی ایک بھی حاجی کو آب زم زم نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سعودی ائیر لائن کی پرواز نمبر732سینکڑوں حاجیو ں کا آب زم زم لانا ہی بھول گئی ، پر واز کے ذریعے 320حاجی تو مدینہ سے واپس لاہور پہنچ گئے لیکن ائیر لائن انتظامیہ ان کا آب زم زم ہی سعودی عرب بھول آئی ۔ جس کی وجہ سے کسی ایک حاجی کو بھی آب زم زم نہ مل سکا ، تمام حاجی بغیر آب زم زم کے ہی گھروں کو چلے گئے ، مسافروں کے مطابق احتجاج کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ ائیر پورٹ پر کوئی بھی ذمہ دار موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :