حکومت کا تحر یک انصاف کے30اکتوبر کے احتجاج میں شر کت کیلئے قافلوں کی روانگی کو سختی سے روکنے کا فیصلہ

اضلاع کی انتظامیہ کوتحر یک انصاف کی متحر ک کارکنوں اور عہدیداروں کی لسٹیں بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ‘16ایم پی او کے نظر بند کیے جائیگا‘ذرائع

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:47

حکومت کا تحر یک انصاف کے30اکتوبر کے احتجاج میں شر کت کیلئے قافلوں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) حکومت پنجاب کا تحر یک انصاف کے30اکتوبر کے احتجاج میں شر کت کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تحر یک انصاف کے قافلوں کی روانگی کو سختی سے روکنے کا فیصلہ ‘اضلاع کی انتظامیہ کوتحر یک انصاف کی متحر ک کارکنوں اور عہدیداروں کی لسٹیں بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ‘16ایم پی او کے نظر بند کیے جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کے قافلوں کی 30اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت کو بند کر نے کیلئے روانگی کو سختی سے روکا جائیگا جس لیے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں گئیں ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تحر یک انصاف کے متحر ک کارکنوں کی فہر ستیں تیار کر یں اور ایسے کارکنوں اور عہدیداروں کو 29اکتوبر سے پہلے انکے گھروں میں 16ایم پی او کو تحت نظر بند کرد یا اور جہاں ضروری ہو وہاں کارکنوں اور عہدیداروں کو دفعہ144کی خلاف ورزی پر گر فتار کیا جائے جسکے بعد اضلاع کی انتظامیہ نے حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :