نوازشر یف کسی بھی صورت پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتے ‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کی آخری حد تک کوشش ہوگی کہ نوازشریف پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرد یں‘انٹرویو

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف کسی بھی صورت پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتے ‘آج شفاف تحقیقات ہو جائے تو نوازشر یف اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ قوم پانامہ لیکس بھول جا ئیگی یا وہ اپنی ہوشیاری سے بچ جائیں گے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی آخری حد تک کوشش ہوگی کہ نوازشریف پانامہ لیکس کے معاملے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرد یں ا ور شفاف تحقیقات کرو ائی جائے لیکن اگر ایسا نہیں ہوگا تو ہمارے پاس بھی سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا ۔