بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی سرجیکل اسٹرائیک کو ناٹک قرار دے رہی ہیں ،عبدالباسط

اتوار 9 اکتوبر 2016 22:47

بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی سرجیکل اسٹرائیک کو ناٹک قرار دے رہی ہیں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جائے ، بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی سرجیکل اسٹرائیک کو ناٹک قرار دے رہی ہیں ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبدلباسط نے کہا کہ بھارت میں بھی سیاسی جماعتیں سرجیکل اسٹرائیک پر سوال کرتی ہیں اور مودی سرکار کے اسی دعوے کو ناٹک قرار دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جائے ، وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے ہیں ، ہم مقبوضہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں ، بھارت دیگر معاملات پر بات کرنا چاہتا ہے اور کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔ عبدالباسط نے کہا کہ جنگ کسی بھی حالت میں مسئلے کا حل نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات ہوں ۔

متعلقہ عنوان :