Live Updates

لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سے شیخ رشید احمدکی ملاقات ،ملکی صورتحال اور پی ٹی آئی کے دھرنے پر تبادلہ خیال

دھرنے میں شرکت کے حوالے سے طاہرالقادری نے مثبت جواب نہیں دیا، طاہر القادری نے لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر نہیں کی ، شیخ رشید کی طاہر القادری کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیشکش ، طاہر القادری نے پیشکش پر غور کے لئے وقت مانگ لیا،ذرائع

اتوار 9 اکتوبر 2016 23:55

لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سے شیخ رشید احمدکی ملاقات ،ملکی صورتحال ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق دھرنے میں شرکت کے حوالے سے طاہرالقادری نے مثبت جواب نہیں دیا، طاہر القادری نے لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر نہیں کی ۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے طاہر القادری کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیشکش کی ، طاہر القادری نے پیشکش پر غور کے لئے وقت مانگ لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات