غوری کلب اسلام آباد نے راوی کلب اسلام آباد کوشکست دیکر آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 10 اکتوبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) غوری کلب اسلام آباد نے راوی کلب اسلام آباد کو3-1 پنلٹی ککس سے شکست دے کر آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں٬ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میاں نصیر احمد نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم غوری کلب کو دس ہزار روپے ٬ْ راجہ حنیف نے ونر غوری کلب کو دس ہزار اور رنر اپ راوی کلب کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا٬ اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان٬ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری٬ سیکرٹری شرافت حسین بخاری٬ پاکستان فٹ بال فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد٬ سابق قومی چمپئن ینگ رائزنگ ویمن کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ٬ واپڈا سپورٹس آفیسر راولپنڈی محمدمشرف٬ ڈی ایف اے سیکرٹری چوہدری امجد علی کے علاوہ انٹرنیشنل فٹ بالرز شاہد احمد خان٬ میرمشتاق احمد٬ فیاض احمد فیضی٬ محمد وقاص٬ ماڈل ٹائو ن کلب کے کوچ صدیق بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی٬ راولپنڈی میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا٬ غوری کلب نے تین اور راوی کلب نے ایک گول کیا٬ فاتح ٹیم کی جانب سے توصیف٬ ثمر اور علی ٬ْ راوی کلب کی طرف سے عباس نے گول کیا٬ ریفری کے فرائض محمد ابراہیم ٬ طاہر پرویز٬ عامر اقبال اور شکیل احمد نے انجام دیئے٬ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :