ملاکنڈ ٬ْمخالفین اپنا وقت ضائع نہ کریں ٬ْآنے والا دور جمعیت علما ء اسلام کا ہے ٬ْ مولانا سلمان تاثیر

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

ملاکنڈ۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اپنا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ آنے والا دور جمعیت علما ء اسلام کا ہے۔ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے سخاکوٹ میں ہونے والے جلسہ نے ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ یکم اکتوبر کو سخاکوٹ میں ہونے والے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ ملاکنڈ جے یو آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور یہاں کے عوا م نے ہمیشہ علماء کرام پر بھر پور اعتماد کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ضلع ملاکنڈ کی تینوں نشستوں پر جے یو آئی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :