سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو جنوبی ایشاء کا بہترین ملک قرار دیدیا گیا

ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کی جانب سے دیا جانیوالا پاکستان کو ایوارڈ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وصول کیا٬ اہداف کرنے پر سراہا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 21:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو جنوبی ایشاء کا بہترین ملک قراردے دیا گیاہے٬عالمی تنظیم ’’ایمرجنگ مارکیٹس‘‘نے پاکستان کو جنوبی ایشاء میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے٬رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کہ اہداف کرنے پر ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں سراہا گیا ہیڈیلی پاکستان ٹوڈے کے مطابق ورلڈ بنک اورآئی ایم ایف کی جانب سے دیا جانیوالا پاکستان کو ایوارڈ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وصول کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو یہ ایوارڈ متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر دیا گیا جن میں پاک چین اقتصادی راہداری٬قدرتی گیس پائپ لائن٬لاہور سے کراچی نئی ریلوے لائن٬توانائی منصوبے اورصنعتی زون شامل ہیں۔تنظیم نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ترین ملک قرار دیا ہے٬تنظیم کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار انفرا سٹرکچر٬توانائی اور دیگر منصوبوں میں اپنا سرمایہ لگا سکتے ہیں۔۔