ْآئی جی پنجاب کا دریائی چوکیوں کی خالی آسامیوں پر 300کانسٹیبلز اور 44ڈرائیورز بھرتی کرنے کا حکم
دریائی چوکیوں پر نفری کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے ان آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو جلد از جلد شروع کیا جائے‘ مشتاق سکھیرا
پیر 10 اکتوبر 2016 22:20
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس٬ سہیل خان٬ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشنز٬ کیپٹن(ر) عارف نواز٬ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی٬ امجد جاوید سلیمی٬ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب٬ ڈاکٹر عارف مشتاق٬ ایڈیشنل آئی جی لیگل٬ علی ذوالنورین٬ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب٬ عامر ذوالفقارخان٬ ڈی آئی جی آئی ٹی٬ شاہد حنیف اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز٬ بی اے ناصرکے علاوہ سی پی او کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کو دریائی چوکیوں اور بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 49دریائی چوکیوں کی انسپکشن کی جا چکی ہے جو مکمل آپریشنل ہیں جبکہ باقی کی انسپکشن مزید ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی ٬ان تمام چیک پوسٹوں پر آپٹک کیبل بچھا دی گئی ہے جہاں 10ایم بی انٹرنیٹ کنکشن فراہم کر دیا ہے اور اب تمام اضلاع میں ان چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ ہو گی جبکہ اس کی سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ کے لئے سنٹرل پولیس آفس کے کنٹرول روم میں علیحدہ ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے سی پی او میںبھی ان چیک پوسٹوں کی با آسانی مانیٹرنگ ہو سکے گی٬ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام ڈی پی اوز کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں کہ وہ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹس سے بہترین نتائج کے حصول کے لئے ہر طرح کی کمی کوتاہی کو دور کر کے جلد از جلد رپورٹ بھجوائیں٬ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ رکھیں جس میں مذکورہ بالا معاملات کے حوالے سے دئیے جانے والے احکامات پر عملد رآمد کے بارے میں دریافت کیا جائے گا٬ پنجاب پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی بیوائوں کو گزارہ الائونس اے ٹی ایم کارڈز کے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس٬ سہیل خان اور اے آئی جی کامران خان نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ پنجاب بھر میںاب تک3000 گذارہ الائونس اے ٹی ایم کارڈ ز جاری کیے جا چکے ہیں جن میں سے 85فیصد کارڈز ایکٹویٹ ہو گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ کارڈز جن میں شہداء کے ورثا نے اپنے فون نمبر تبدیل کر لئے ہیں اور کارڈ ایکٹویٹ کرنے کیلئے کوائف میںدئیے گئے فون نمبرز سے کال کرنا ضروری ہوتا ہے صرف اس وجہ سے اب تک یہ کارڈزایکٹویٹ نہیں ہوئے ٬اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ایسی بیوائوں اور ورثا کو اپنے دفاتر میں بلا کر بنک مینجمنٹ سے اس مسئلے کو حل کروائیںاور انشاء اللہ اگلے چند روز میں باقی اے ٹی ایم کارڈز بھی ایکٹوہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.