بھارتی فوج بھی اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں پر لے آئی، صحافیوں کو کنٹرول لائن کی‌صورتحال بتائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 12:56

بھارتی فوج بھی اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں پر لے آئی، صحافیوں کو کنٹرول ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : پاکستانی فوج کے بعد اب بھارتی فوج بھی اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں پر لے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے افسر نے بتایا کہ بھارت نے سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔ بھارتی سرحدی چوکیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فوج نے اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں کا دورہ کروایا تھا اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے جھوٹے دعوے کو ثابت کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :