حکومت کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی من گھڑت خبرشائع کرنے پرکاروائی

انگریزی اخبارکےصحافی سیرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 16:40

حکومت کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی من گھڑت خبرشائع کرنے پرکاروائی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) :حکومت نے انگریزی اخبارمیں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی من گھڑت خبرشائع کرنے کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے،خبر دینے والے صحافی سیرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صحافی سیرل المیڈا نے سیاسی اورعسکری قیادت کے درمیان حساس نوعیت کے اجلاس سے متعلق خبر بغیر کسی ثبوت کے شائع کی تھی۔

جس پر حکومت نے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا نام ایل سی ایل میں‌ڈال دیا ہے اورسیرل المیڈا کے پاکستان سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔مزید برآں انگریزی اخبارمیں بطوراسسٹنٹ ایڈیٹرکام کرنے والے سیرل المیڈا نے بھی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراس خبر کی تصدیق کی ہے۔کہ ان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ڈال دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :