ڈان میں چھپنے والی خبر سے پانامہ کی وجہ سے مشکلات میں گھری ہوئی وفاقی حکومت کو فائدہ ہوا ہے: عامر لیاقت

muhammad ali محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ڈان میں چھپنے والی خبر سے پانامہ کی وجہ سے مشکلات میں گھری ہوئی وفاقی حکومت کو فائدہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈان میں سول ملٹری تعلقات سے متعلق چھپنے والی خبر کے حوالے سے یہ دیکھنا ہو گا کہ اس خبر کا دراصل فائدہ کس کو پہنچا ہے۔ بظاہر دیکھا جائے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ اس خبر کے باعث پانامہ لیکس کے اسکینڈل کی وجہ سے مشکلات میں گھری ہوئی وفاقی حکومت کو فائدہ ہوا ہے۔ اس خبر کو چھپوا کر ایک ادارے کو براہ راست نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔