میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس میں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم کو کبھی واپس لائے،
عظیم طارق اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: فاروق ستار کا واضح اعلان
محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 20:49
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں اس ایم کیو ایم میں نہیں ہونگا جس میں اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم کو کبھی واپس لائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو واپس لانے کی کوشش کی تو پھر وہ کسی صورت بھی اس ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
22 اگست کی تقریر کرکے بانی ایم کیو ایم نے خود اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری تھی۔ فاروق ستار نے پیشکش کی ہے کہ عظیم طارق اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ظیم طارق اور عمران فاروق کے کیسز کی تحقیقات کرکے ان کے قاتلوں کا ہر حال میں پتا چلایا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
عظیم احمد طارق کے قتل کی سازش کیا تھی قاتل کون تھے ان سب کا جواب ملنا چاہیے. جبکہ عمران فاروق قتل سے متعلق ذہن میں جو سوالات ہیں اسکے جوابات بھی نہیں ملے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھی مطلع کیا تھا۔ انہوں نے سیکورٹی حاصل کرنے کیلئے باقائدہ درخواست دی تھی جس پر وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آپکو رینجرز کی سیکیورٹی ملنی چاہیے ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم مجھے اب تک کسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.