گزشتہ برس نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پارٹی رہنماوں نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ سب میں نے کروایا ہے: رہنما ایم کیو ایم عامر خان

muhammad ali محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 22:39

گزشتہ برس نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پارٹی رہنماوں نے الزام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پارٹی رہنماوں نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ سب میں نے کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کا الزام ان پر عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس جب رینجرز کی جانب سے نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا تھا تو وہ وہیں موجود تھے۔ چھاپے کے بعد رینجرز اہلکار انہیں گرفتار کرکے لے گئے تھے اور گرفتاری پر ان کے حق میں پارٹی کی جانب سے ایک ہفتے تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے بیان جاری نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کچھ رہنماوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپہ خود عامر خان نے پڑوایا ہے اور پھر خود کو بچانے کیلئے ہی خود کو گرفتار بھی کروا لیا تھا۔