جدہ: سعودی عریبین ائیر لائن نے کیٹرنگ سروس کے لیے خواتین کی خدمات حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:28

جدہ: سعودی عریبین ائیر لائن نے کیٹرنگ سروس کے لیے خواتین کی خدمات حاصل ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): سعودی اخبار کے مطابق سعودی عریبین ائر لائن کے اعلی حکام نے سعودی پروازوں میں فراہم کیے جانے والے کھانے کو بنانے کے لیے خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ائر پورٹ ریاض کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجسر نے اخباری نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے میں 300خواتین کو جدہ اور مدینہ میں بھرتی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی ائر لائن کیٹرنگ کمپنی کے سی ای او نے بھی اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ جد ہ کے ایک کچن کے لیے 221خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ اس وقت سعودی ائر لائن کے مارکیٹنگ کے شعبے میں تقریباََ120خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ الجسر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عربیین ائر لائن میں کافی وسعت ہوئی ہے ۔ ہم مزید طیارے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت سعودی عربیبن ائر لائن جی سی سی ممالک کی بڑی فضائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اس میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ حصہ دینا بہتر رہے گا۔ خواتین چونکہ خانہ داری میں مہارت رکھتی ہیں اسلیئے کیٹرنگ کے لیئے ان کو بھرتی کیا جائے گا۔