دبئی: لاپتہ ہو جانے والی سکاٹش خاتون مل گئی : دبئی پولیس کا دعوی

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:28

دبئی: لاپتہ ہو جانے والی سکاٹش خاتون مل گئی : دبئی پولیس کا دعوی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): دبئی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے گم ہو جانے والی سکاٹ لینڈ کی خاتو ن کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکاٹش خاتون اتوار کے روز اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ لاپتہ ہونے والی سکاٹش خاتون کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوست کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ گم ہو گئی ہے ۔ اگر کسی کو بھی ملے تو اس کے بارے میں اطلاع ضرور دے۔

(جاری ہے)

اس کے خاندان والوں کو اس کے بارے میں شدید پریشانی لاحق ہے ۔ وہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار تھی ۔ اگر کسی کو کہیں بھی دکھائی دے اور ہمیں اطلاع کریں۔ خاتون کے گم ہونے کی صورت میں اس کے دوستوں نے فیس بک بیج بھی بنا دیاتھا۔ تا کہ ا سکے بارے میں جتنا ہو سکے انفارمیشن شئیر کی جا سکے ۔ دوستوں کی طرف سے کوششیں ایک طرف تھیں مگر دبئی پولیس نے آخر کار سکاٹش خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔ دبئی پولیس کے اعلی حکام نے اس کے بارے مزید بتانے سے گریز کیاہے کہ اسے کہاں سے ڈھونڈ ا گیاہے ۔