عمان: گھر میں ہونے والی آتشزگی میں دوبچے جاں بحق

بدھ 12 اکتوبر 2016 16:37

عمان: گھر میں ہونے والی آتشزگی میں دوبچے جاں بحق

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): ولیات برکہ میں ایک گھر میں لگنے والی آگ میں دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق آگ قرات البلوش گاؤں کے ایک مکان میں تقریباََ5بجے کے قریب لگی تھی ۔

(جاری ہے)

عمان کی پبلک اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس کا عملہ اطلاع ملتے ہی مطلوبہ جگہ پہنچ گیا ۔ فائر فائٹر ز نے آگ پر قا بو پالیا ،جس کے بعد دوبچوں کی لاشیں مکان سے نکالی گئی۔ سول ڈیفنس حکام گھر میں لگنے والی آگ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔