دبئی : میونیسپلیٹی حکام نے سیاحوں اور شہریوں کوشام کے بعد ساحلوں پر تیراکی کرنے منع کر دیا

بدھ 12 اکتوبر 2016 16:54

دبئی : میونیسپلیٹی حکام نے سیاحوں اور شہریوں کوشام کے بعد ساحلوں پر ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 اکتوبر 2016ء): دبئی میونسپیلیٹی حکام نے شام کے بعد اور رات کے اوقات میں دبئی کے ساحلوں پر تیراکی کرنے سے منع کر دیاہے ۔ سوشل میڈی آگاہی مہم کے دوران اس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اُ م سقوین میں ایک ہندوستانی شہری کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے بعد سیاحوں کو رات کے اوقات میں سمند ر کنارے سے آگے جانے سے منع کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میونسپیلٹی نے اس مقصد کے لیئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے ۔ میونسیپلیٹی حکام کا کہناہے کہ رات کے اوقات میں اندھیرے کی وجہ سے کسی بھی فر دکے بارے میں پتہ چلانا مشکل ہو جاتاہے ۔ دبئی کے ساحلوں پر ایسی ہی اپیل پچھلے سال بھی کی گئی تھی ۔ میونسیپلیٹی حکام کے مطابق تیراکی کے لیے صرف الممضر بیچ پارک المضمر پارک کے پانچ علاقوں پر تیراکی کی اجازت دی گئی ہے ۔ ان کے علاوہ کسی اور جگہ پر تیراکی کرنا بالکل منع ہے ۔