Live Updates

پی ٹی آئی کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان، وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:03

پی ٹی آئی کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان، وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں 30 اکتوبر سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان سے متعلق بھی بات کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات