Live Updates

عدالت کا عمران خان اورطاہرالقادری کوگرفتارکرکے28نومبرکو پیش کرنےکاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:50

عدالت کا عمران خان اورطاہرالقادری کوگرفتارکرکے28نومبرکو پیش کرنےکاحکم

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر2016ء) :خصوصی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کوگرفتارکرکے28نومبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے،عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج خصوصی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی،ایس ایس پی پرتحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014ء کے دھرنوں میں تشدد کیا گیا۔جس پر خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ عوامی پارٹی طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار رکھتے ہوئے ایس پی پولیس کو حکم دیاہے کہ دونوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے 28نومبر کوآئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :