ایم کیوایم کے شاکرعلی،نیک محمداورسلیم تاجک کاپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کااعلان
فاروق ستار اپنی جماعت کے برے لوگوں کے نام مجھے دیدیں،پارٹی میں شامل نہیں کرونگا،ڈی جی رینجرزکے پاس امن کا ہارڈویئر جبکہ ہمارے پاس سافٹ ویئر ہے۔چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:38
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر2016ء) ایم کیوایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاکر علی سمیت نیک محمداور سلیم تاجک نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔ان تمام رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان پارٹی چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ فورسزاپنی بندوقوں کے ذریعے امن قائم کرنے کا خلاء پیداکرسکتی ہیں جبکہ امن قائم کرنا سیاسی جماعتوں کا ہے،ڈی جی رینجرزکے پاس امن کا ہارڈویئر جبکہ ہمارے پاس سافٹ ویئر ہے،حکومت پاکستان،پاکستان آرمی اورپاکستانی ایجنسیزکو پاک سرزمین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ ہم امن کی بات کررہے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں کہاگیا کہ ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔(جاری ہے)
لیکن ہم سارے صوبوں اور اضلاع میں چلے گئے۔ہمارے پاکستان کے تمام شہروں میں ہی دفاترز نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی آفسز بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار سے کہتا ہوں کہ اپنی جماعت کے برے لوگوں کے نام مجھے دے دیں۔میں وہ فہرست اپنے دفتر کے باہر لگادوں گا۔ان میں سے کسی ایک کو بھی اپنی پارٹی میں شامل نہیں کروں گا۔
متحدہ میں کوئی رہے تو پاک ہماری پارٹی میں آجائے تو جرائم پیشہ عناصر میں شامل ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے ہماری پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو لانڈری کہنا چھوڑ دیاہے۔آج میری کہی ہوئی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں۔میں نے کہا تھاکہ متحدہ قائد را کے ایجنٹ ہیں۔یہ بات سچ ثابت ہوئی۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے ڈی جی رینجرز سے مخاطب ہوکرکہتا ہوں کہ جب بھی وہ اس پوسٹ سے جائینگے،تو ان کی کیا خواہش ہوگی کہ وہ اپنے پیچھے کیا چھوڑ کرجائیں کہ ان کا نام لیا جائے۔کراچی کو امن کا گہوارہ بنادیا یا پھر بہت زیادہ لوگوں کو پابند سلاسل کردیاجائے۔یا پھر ان کی یہ خواہش ہوگی کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکرجائیں۔انہوں نے کہا کہ حتمی امن کوئی بھی آرمی،کوئی بھی رینجرز اور کوئی بھی یف سی قائم نہیں کرسکتی۔فورسزاپنی بندوقوں کے ذریعے امن قائم کرنے کا ایک خلاء پیداکرسکتی ہیں۔امن قائم کرنا صرف سیاسی جماعتوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرزکے پاس امن کا ہارڈویئر جبکہ ہمارے پاس سافٹ ویئر ہے۔حکومت پاکستان،پاکستان آرمی اورپاکستانی ایجنسیزکو پاک سرزمین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ ہم امن کی بات کررہے ہیں۔ہم نوجوانوں کو آوازدی کہ ہتھیارپھینکوجبکہ کمپیوٹراور قلم پکڑ لو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.