اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا

بانی ایم کیوایم،محمدانوراورسرفرازمرچنٹ کیخلاف کیس کراؤن پراسیکیوشن کی ہدایت پرختم کیاگیا۔میڈیا رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:00

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر2016ء) :اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا،کیس کی تحقیقات میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے پکڑے گئے تھے وہ بانی متحدہ کے گھر غیرقانونی طریقے سے بھیجے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے خلاف ناکافی شہادتوں پرمنی لانڈرنگ کیس ختم کردیا ہے۔

اسکارٹ لینڈ یارڈ کا کہن اہے کہ کیس اب مزید نہیں چلے گا۔ کیس کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر ختم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کیس کی تحقیقات میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے پکڑے گئے تھے وہ بانی متحدہ کے گھرغیرقانونی طریقے سے بھیجے گئے تھے۔ بانی ایم کیوایم،محمدانور اورسرفرازمرچنٹ کیخلاف کیس کراؤن پراسیکیوشن کی ہدایت پر ختم کردیاگیا۔اعلامیہ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کےدوران 6افراد کوگرفتارکیا گیا۔کیس میں ملوث ملزمان سے 28 انٹرویو اور100 گواہوں کے بیان لیے گئے۔جبکہ تفتیش کے دوران ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے برطانیہ کےشمالی اورجنوبی علاقوں میں9مقامات کی تلاشی لی بھی گئی۔