نادرا نے اہم مذہبی شخصیات کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے

نیکٹا نے مولانا عبدالعزیز ٬ مولانا محمد لدھیانوی ٬ علامہ مقصود ٬ محسن نجفی کے نام اور نمبرز نادرا کو ارسال کئے تھے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) نادرا نے اہم مذہبی شخصیات مولانا عبدالعزیز ٬ مولانا احمد لدھیانوی سمیت متعدد افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے شیڈول فورتھ میں شامل 2021 افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبر بلاک کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نیکٹا نے نادرا کو ان افراد کے نام اور نمبرز ارسال کر دیئے ہیں شناخت کارڈ معطل ہونے والے افراد میں مولانا عبدالعزیز ٬ مولانا محمد لدھیانوی ٬ علامہ مقصود ٬ محسن نجفی و دیگر شامل ہیں رپورٹس کے مطابق یہ افراد زمینوں کی خرید و فروخت اور بنکوں کی سہولیات استعمال کرنے سے محروم ہو گئے ہیں شیڈول فورتھ پر شامل مشتبہ افراد کی پاکستان شہریت عارضی طور پر معطل رہے گی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :