سیالکوٹ٬اجازت کے بغیر ماتمی جلوس نکالنے کا تنازعہ ٬ دو گروپوں میں تصادم ٬ صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوج طلب ٬ 150سے زائد افراد پر مقدمہ درج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اجازت کے بغیر ماتمی جلوس نکالنے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ٬سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوج طلب ٬ 150سے زائد افراد پر مقدمہ درج ٬ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کوٹلی لوہاراں مشرقی میں اجازت کے بغیر علی رضا ماتمی جلوس نکالنا چاہتا تھا جبکہ اہل علاقہ نے اس کو ایسا کرنے سے منع کیا ۔

علی رضا اہل علاقہ کی بات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ماتمی جلوس نکال لیا جس پر اہلیان علاقہ نے طیش میں آکر جھگڑا شروع کر دیا جس کی وجہ سے 10افراد شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے دونوں فرقوں میں تصادم ختم کرنے کے لئے شیلنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ علاقہ میںحالات پولیس کے کنٹرول سے باہر ہو گئے بعدازاں اعلیٰ حکام کی جانب سے فوج کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے آکر صورتحال پر قابو پایا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ علی رضا نے بغیر پولیس اسٹیشن اور سکیورٹی اداروں کے اجازت نامہ کے بغیر ماتمی جلوس نکالا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایچ ا و تھانہ کوٹلی لوہاراں نعیم کوثر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ ا و نے اہل تشیع کے 48افراد سمیت 50نامعلوم افراد جبکہ اہلسنت کی18افراد سمیت 50نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم علی رضا کو آج دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :