حکومت کی کامیابی پالیسیوں کے باعث ملک خوشحال اور ترقی حاصل ہو رہا ہے ٬ چوہدری محمد اکرام

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی پالیسیوں کے باعث ملک خوشحال اور ترقی حاصل ہو رہا ہے ۔ کاشتکاروں کو دی جانے والی پالیسی سے کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کو 70ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کرنے کے فیصلے کو نہایت مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اس انقلابی اقدام سے خوشحال وزرخیز پنجاب کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا ربوں روپے کے بلاسود قرضوں سے 5لاکھ کاشتکاراستعفادہ حاصل کرسکیں گے جوصوبے کی زرعی معیشت کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت تعلیم ٬صحت ٬مواصلات اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بھی اربوں روپے کی لاگت سے دورس ترقی کی حامل میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل کو پہنچا رہی ہے جو مستقبل قریب میں پنجاب سمیت ملک بھر کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔پنجاب حکومت کی ایسی پالیسیوں سے ملک میں انقلاب آئے گا ۔