وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا عاشورہ محرم پر مرکزی امام بارگاہوںو جلوسوں کا دورہ٬ سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع ٬ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے عاشورہ محرم کا مرکزی امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں اور مرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ راجہ روڈ سے برآمد کئے جانے والے ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوسوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ٬ چودھری محمد اکرام٬ چودھری ارشد وڑائچ٬ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل٬ ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں٬ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ ٬ ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ کمال عابد اور یوسی چیئرمین مجاہد مقبول بٹ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

وفاقی وزیر دفاع ٬ پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقامی حضرت امام حسین ؑ نے اپنے نانا کے دین کی بقا کیلئے اپنے جوانوں٬ بچوں اور عورتوں سمیت کربلا میں جوقربانی دی اس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ جلوس میں سیکیورٹی یا انتظامی امور کا جائزہ لینے نہیں بلکہ نواسہ رسول ؐ کو پرسہ دینے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :