وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے کا خیر مقدم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی خداد داد صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہے اور توقع ہے کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے جہاں Macro Economic اعشارئیے بہترہوئے ہیں وہاں ا ن کے ثمرات بہت جلد نچلی سطح تک بھی پہنچیں گے اور ان کی وجہ سے عام آدمی کیلئے آسانیاں بھی پیدا ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل پالیسی سے متعلق ہیں ۔اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے جن معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کا تعین کیا ہے ان سے معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔اور اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ کا اعزاز دراصل ان کی انہی پالیسیوں کا اعتراف ہے ۔انہوں نے وزیر خزانہ کو یہ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اسحاق ڈار کو بہترین وزیر خزانہ کا اعزاز دراصل پورے پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :