محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری کے حوالے سے 1384موٹر سائیکل سوار وںکے خلاف کارروائی۔2لاکھ83ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری کے حوالے سے 1384موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جنہیں 02لاکھ 83ہزار روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے گئے اب شہری موٹر سائیکل پر ڈبل سوار ہو سکتے ہیں جبکہ تین افراد کا سوار ہونا ابھی بھی ممنوع ہے جن کے خلاف کارروائی ٹریفک کوڈ 20کے تحت جاری رہے گی جس میں 300روپے کا ٹریفک چالان ہوسکتا ہے واضح رہے کہ موٹر سائیکل پر تین افراد کا سوار ہونا اوولوڈنگ کے زمرہ میں آتاہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسرعارف شہباز خان وزیر نے موٹر سائیکل پر سواری کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے بعد ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک وائیلشن کوڈ 24کے تحت 1322افرادکے خلاف کریک ڈائون کیا جنہیں 02لاکھ 64ہزار 400روپے کے جرمانہ جات کیے گئے جبکہ 62افراد کو انہیں ایام میں موٹر سائیکل پر 03 سوار ہونے پر 18 ہزار 600روپے کے جرمانہ جات کیے گئے اس موقع پر ٹریفک وارڈنز کی زیادہ اوقات میں پوائنٹ ڈیوٹی کی وجہ سے انہیں موقع پر مرغ پلائو ٬ جوسز اور منرل پانی بھی فراہم کیا گیا جس کی تقسیم کی ذمہ واری سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے نبھائی جس پر انہیں سی ٹی او نے شاباش بھی دی محرم الحرام کے اوقات میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر نے تما م فیلڈ افسران اور دفتری عملہ کو بھی شاباش دی سی ٹی او نے شہریوں کا مختلف بیرئیرز پر ٹریفک وارڈنز سے بھر پور تعاون کرنے پر ان شکریہ ادا بھی کیاجس وجہ سے یکم محرم الحرام سے لے کر 10محرم الحرام تک شہریوں اور ٹریفک وارڈنز کے مابین کو ئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :