فیسکو نے 9-10محرم کو بجلی بلا تعطل فراہم کی۔ ترجمان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:42

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی جانب سی9 محرم اور یوم عاشور پر صارفین کو بجلی بلا تعطل فراہم کی گئی ٬ دونوں دن ریجن بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فیسکو کا عملہ الرٹ رہا۔فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیا گیا تھا جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے کی۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے یہاں بتایا کہ فیسکو چیف نے جلوسوں اور مجالس کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ضروری ہدایات دیں۔فیسکو کی جانب سے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں٬ مجالس٬اجتماعات٬ شام غریباں پرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے 3 ہزار سے زائد افسران اور ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی۔علا وہ ازیں جلوسوں کے ساتھ مامور سٹاف کو گاڑیاں٬ ٹرانسفارمر اور تمام ضروری سامان مہیا کیا گیاتھا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے فیسکو افسران اور آپریشن سٹاف کو نو اور دس محرم کو بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی فیسکو سٹاف ایسے مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :