انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کا ڈی جی خان میں کومبنگ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:55

انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کا ڈی جی خان میں کومبنگ آپریشن، ..

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں نے ڈی جی خان میں کومبنگ آپریشن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد ڈی جی خان میں کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہلاک دہشت گرد پنجاب کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :