حساس اداروں کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی‘کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے8 دہشت گرد ہلاک کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اکتوبر 2016 12:54

حساس اداروں کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی‘کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے ..

ڈیرہ غازی خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اکتوبر۔2016ء) حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے8 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن کیا اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہو گئے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انہو ں نے شجاع آباد کے علاقے میں بھی کارروائی کرنا تھی۔دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک آٹومیٹک رائفل اور 4 پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :