گڈاپ ٹاﺅن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔رینجرز ترجمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اکتوبر 2016 12:54

گڈاپ ٹاﺅن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔رینجرز ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اکتوبر۔2016ء) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاﺅن میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران رینجرز نے 4”دہشت گردوں“کوہلاک کردیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق، جمعہ کے روز گڈاپ ٹاون میں تھانہ گلشن معمار کی حدود میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو مطلوب” دہشت گرد“نے فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں 4”دہشت گرد“ مارے گئے۔ ہلاک ” دہشت گرد“قانون نافذ کرنے والے ادراوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔کارروائی کے دوران متعلقہ تھانے کی پولیس کو بھی طلب کیا گیاتھا۔ لاشوں اور برآمد ہونے والے اسلحہ کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :