آئی ایم ایف نے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ دئے جانے کی خبر کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اکتوبر 2016 15:08

آئی ایم ایف نے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ دئے جانے کی خبر ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2016ء) : انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں پاکستان کے مشن چیف ہیرلڈ فینگر نے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016ء کے دوران جنوبی ایشیا کا سب سے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دئے جانے کی خبر کی تردید کر دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اس خبر کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔ اس خبر کا نوٹس وزارت خزانہ کی جانب سے 8 اکتوبر کو جاری ایک اعلامیے کے بعد لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے اخبار اور ورلڈ بنک کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016 میں جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ایوارڈ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں جہاں بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی ماہرین اور رہنماؤں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے، پاکستان کی اقتصادی کاکردگی کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس ایوارڈ کو وصول کرنے کا اختیار امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو دیا ہے۔

ہیرلڈ نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا ”ایمرجنگ مارکیٹ“ نامی کسی میگزین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایمرجنگ مارکیٹ نامی میگزین کے کسی بھی اشاعت میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب تک پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، پاکستان کے بیرونی قرضے لینے کا امکان کہیں زیادہ ہو جاتا ہے اور ایسے میں اسحاق ڈار اس ایوارڈ کے اُمیدوار بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :