Live Updates

فوج اورحکومت میں کوئی تناؤ نہیں ہے۔سردارایازصادق

حکومت اورفوج میں تناؤ کی باتیں کرکے بھارت کو فائدہ پہنچایا جارہاہے،ہماری توجہ بھارت کشمیراورضرب عضب پرہے،7نومبرسے پارلیمنٹ کا اگلا سیشن شروع ہورہاہے،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہاں آکر بات کرے۔اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اکتوبر 2016 16:28

فوج اورحکومت میں کوئی تناؤ نہیں ہے۔سردارایازصادق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2016ء) :اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ فوج اورحکومت میں کوئی تناؤ نہیں ہے،حکومت اور فوج میں تناؤ کی باتیں کرکے بھارت کو فائدہ پہنچایا جارہاہے،ہماری توجہ بھارت کشمیراورضرب عضب پرہے،7نومبرسے پارلیمنٹ کا اگلا سیشن شروع ہورہاہے پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہاں آکر بات کرے،مسائل کے حل کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌اچھرہ میں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات ہورہی ہیں وہ جلد قوم کے سامنے آجائینگی۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ادارے چلتے ہیں بادشاہت والی کوئی بات نہیں ہے۔موجودہ معاملات پر حکومت مشاورت سے فیصلے کرے گی۔جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں جانے کو لیکشن مہم سمجھا جارہاہے تو ایسا ہی سمجھا جائے۔2018ء الیکشن کا سال ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات