نیب:سابق ایم ڈی عقیل ڈھیڈی کیخلاف کرپشن کیس کی انکوائری شروع

سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی کیخلاف زمین مہنگے داموں خریدنے اورکرپشن کا الزام ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اکتوبر 2016 16:47

نیب:سابق ایم ڈی عقیل ڈھیڈی کیخلاف کرپشن کیس کی انکوائری شروع

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2016ء) :نیب نے سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی کیخلاف کرپشن کیس کی انکوائری شروع کردی ہے،سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی کیخلاف زمین مہنگے داموں خریدنے اور کرپشن کا الزام ہے،نیب نے خالد رحمان کوانکوائری کیلئے طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی نے ملی بھگت زمین خریدی،جس سے قومی خزانے کو ایک ارب 22کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب اس وقت زمین کی قیمت 80ہزارروپے فی مربع گز سے زائد تھی۔جبکہ زمین ایک لاکھ 75ہزارروپے فی مربع گز کے حساب سے خریدی گئی تھی۔مذکورہ زمین اے کے ڈی سے پاکستان پٹرولیم کیلئے خریدی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :