11 سالوں کے دوران بھی ریڈ زون بالاکوٹ کے مکینوں کے مسائل حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے٬ ناظم سٹی کونسل بالاکوٹ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 17:37

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) سٹی کونسل بالاکوٹ کے ناظم اسد قذافی نے کہا ہے کہ 11 سالوں کے دوران بھی ریڈ زون بالاکوٹ کے مکینوں کے مسائل حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوںن ے کہاکہ برسوں پہلے حکومت نے بالاکوٹ میں تعمیرات پر پابندی عائد کر کے یہاں کے مکینوں سے ان کا بنیادی حق چھین کر ان کے استحصال کی ابتداء کی٬ آج 11 سال گذرنے کے باوجود پانچ ہزار سے زائد خاندان سعودی حکومت کے عطیہ کردہ چادروں کے عارضی مکانات میں رہائش پذیر ہیں٬ اسی طرح علاقہ میں بجلی اور پانی کی کمی ہے جبکہ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :