سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر--’’یوم تحفظ ناموس رسالت‘‘ منایاگیا٬جمعہ کے اجتماعات میں ملعونہ آسیہ مسیح کی سزاپر عمل درآمد کیلئے قراردادیں منظور

پوپ کا آسیہ ملعونہ کو رہا کرنیکا مطالبہ ہمارے دینی وملکی معاملات میں مداخلت ہے٬حکومت بیرونی دبا? کو مستردکرنے کادوٹوک اعلان کرے٬ توہین رسالت کی آئینی وشرعی سزاپر عمل درآمدیقینی بنایاجائے٬ سنی تحریک کے رہنما?ں مفتی لیاقت ٬ عطاء الرحمن اور طاہراقبال چشتی کاخطاب

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:50

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت منایاگیا٬جمعہ کے اجتماعات میں توہین رسالت کی مجرمہ ملعونہ آسیہ مسیح کی آئینی وشرعی سزاپر عمل درآمد کیلئے قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نمازِ جمعہ کے بعدکئی شہروں کی مساجدکے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے٬جڑواں شہروں میںمختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما?ں مفتی لیاقت علی رضوی٬ علامہ عطاء الرحمن دھنیال٬ علامہ وسیم عباسی٬ علامہ طاہراقبال چشتی٬ علامہ نثاراحمدنوری٬ مفتی خطیب احمدالازھری٬ علامہ اشتیاق قادری٬ علامہ بشیرنقشبندی٬ علامہ قاسم موہڑوی٬ علامہ سرفرازچشتی٬ علامہ امانت علی حیدری ٬علامہ ریاض الرحمن٬علامہ شوکت نقشبندی٬ علامہ اعجازرسول ودیگر علمائ ومشائخ کا کہناتھاکہ پوپ آف روم کا آسیہ ملعونہ کو رہا کرنے کا مطالبہ مسلمانوں کے دینی اورعدالتی نظام میں کھلی مداخلت ہے٬حکومت بیرونی دبا? کو مستردکرنے کادوٹوک اعلان کرے٬ آسیہ مسیح کی سزامیں تاخیری حربوں کے استعمال کی شدیدمذمت کرتے ہیں٬حکومت اورعدلیہ توہین رسالت کی آئینی وشرعی سزاپر عمل درآمدیقینی بنائے٬اسلام اورآئین پاکستان میں توہین رسالت کی سزاصرف موت ہے٬حکومت بیرونی دبا? پر مداخلت فی الدّین سے بازرہے٬آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے٬توہین رسالت کی مجرموں کی سزا?ں پر عمل درآمد نہ ہوناآزاد عدلیہ کے کردارپر سوالیہ نشان ہے٬عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرے٬ناموس رسالت کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازشیں بندکی جائیں٬حکومت 295Cپر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے٬آسیہ مسیح سمیت توہین رسالتکے کسی مجرم کو بیرون ملک بھیجوایاگیاتو عشاقان رسول ? آخری حدتک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :