ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے فنڈز سے زیرتعمیر اسپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے فنڈز سے زیر تعمیر سید قائم علی شاہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا٬جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس کی صدارت وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورپروفیسرڈاکٹر پروین شاہ نے کی ۔اس موقع پر شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے انہوں نے اس میگا پروجیکٹ کی فنڈنگ کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو سراہا۔

(جاری ہے)

وائیس چانسلر نے چیئرمین اسپورٹس پروفیسر ڈاکٹر حسن جواد سومرو اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد مراد پیرزادہ کو ہدایت کی کہ بقایا کام جلد از جلد پورا کیا جائے۔ اس کے علاوہ وائیس چانسلر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ورکس امداد علی سیال کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بجلی اور تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وائیس چانسلر نے سید قائم علی شاہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے انچارج بیوٹیفیکیشن اور پلانٹیشن کو بھی کیمپس کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔