پیپلز پارٹی عوام کی خدمت و جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ سید خورشید احمد شاہ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے٬ پیپلز پارٹی پنجاب میں عوامی کی توقعات پر پورا اتر نہیں پائی ٬ ماضی کے انتخابات میں ٹھیک کام نہ کرنا بھی ہماری کمزوری تھی ٬ تاہم اب ایسا کچھ نہیںہوگا ہم اس کا ازالہ کریںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ٬ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے خارج ہونے پر ہم کچھ نہیں کہ سکتے کیونکہ یہ اسکاٹ لینڈ کا معاملہ ہے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر سے گزشتہ روز سھکر بیراج کا بھی دورہ کیا اور وہاں پانی کی صورتحال ٬ بہاؤ اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوںنے آبپاشی حکام سے معلومات حاصل کیں۔