صوبائی جماعت اسلامی رہنمائوں کی طلال اکبر بگٹی کی بیوہ کے انتقال اور قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی کی ٹریفک حادثے میں جا ںبحق ہونے پردکھ اورافسوس کا اظہار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ٬ہدایت الرحمان بلوچ ٬ڈاکٹر محمد ابراہیم ٬زاہدا ختر بلوچ ٬بشیر احمدماندائی ٬جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید ٬روبینہ علی ٬یاسمین اچکزئی ٬ آسمہ قاضی نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی بیوہ٬ نوابزادہ شازینبگٹی ٬گہرام بگٹی کی والدہ کے انتقال اور سابق صوبائی وزیر آغاعرفان کریم اور سنیٹر روبینہ عرفان کی صاحبزادی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائیلہ کی ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔