وقار یونس نے اپنی آل ٹائم بہترین پاکستان الیون ٹیم کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:21

وقار یونس نے اپنی آل ٹائم بہترین پاکستان الیون ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی آل ٹائم بہترین پاکستان الیون کے کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے۔لیجنڈری فاسٹ باﺅلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی آل ٹائم بہترین پاکستان الیون کے نام اور ان کی کارگردگی بتائی ۔

(جاری ہے)

وقار یونس کی آل ٹائم پاکستان الیون میں لیجنڈری اوپنر حنیف محمد، سعید انور، یونس خان، جاوید میانداد، انضمام الحق ، محمد یوسف، عمران خان(کپتان)، عبدالقادر، وسیم اکرم، شعیب اختر اور موجودہ ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وقار یونس پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کو ابتدائی مقابلوں میں ٹیم کا حصہ بننے سے روکے رکھا تھا ۔ واضح رہے وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور اس سال اپریل میں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی شکست کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :