پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کا ہمارا عزمِ غیر متزلزل ہے٬آپریشن ضربِ عضب اپنے نتیجہ خیز انجام کے قریب ہے ٬ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے لئے پوری قوم اورمسلح افواج کے عزم کا مظہر ہے٬دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ اور سخت جنگی افواج میں سے ایک فوج ہونے کے ناطے پاک آرمی نے اپنے آفیسرز اور جوانوں کی بے شمار قربانیاں دی ہیں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر خطاب
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 23:03
(جاری ہے)
آپ نے آج دنیا کے ایک بہترین عسکری تربیتی ادارے سے تربیت مکمل کی ہے۔
ایڈمرل نے کہا کہ کسی بھی قوم کے دفاع میں اسکے سکیورٹی خدشات کو سامنے رکھا جاتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ خطرات سے نبرد آزمائی اور انہیں کامیابی سے کُچلنے سے بھری پڑی ہے۔گذشتہ چند عشروں کے دوران نوجوان قوم کو جن چیلنجز کا سامنا رہا انہوں نے ہمیں مزید مضبوط اور توانا بنا دیا ہے۔غیرحل شدہ تنازعات جو مزید سُلگ رہے ہیں اور مستقبل کے خوفناک چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اندرونی اور بیرونی سرحدوں پر مزید چوکنا اور مستعد رہیں۔نیول چیف نے مزید کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہمارا عزمِ غیر متزلزل ہے۔آپریشن ضربِ عضب اپنے نتیجہ خیز انجام کے قریب ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے لئے پوری قوم اورمسلح افواج کے عزم کا مظہر ہے۔دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ اور سخت جنگی افواج میں سے ایک فوج ہونے کے ناطے پاک آرمی نے اپنے آفیسرز اور جوانوں کی بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ کامیابیوں کے یہ ابواب درحقیقت ہمارے بہادر سپاہیوں٬ سیلرز اور ایئر مین کے خون سے عبارت ہیں۔ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان اس وقت تک اپنا سفر جاری رکھے گا جب تک ہم پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی دشمن قوتوں سے ملک کو محفوط نہیں بنا لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں کشمیریوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے اور پاکستان پر ایک تواتر کے ساتھ جھوٹے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں٬ مجھے اس حقیقت کا اعادہ کرنے دیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پُر امن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔دنیا کو من گھڑت کہانیوں سے گمراہ نہیں کیا جا سکتااور بھارتی مقبوضہ کشمیر اور کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی اور نہ ہی جھوٹی کہانیوںمیں پناہ حاصل کرنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔جنگی عزائم کی حامل کسی بھی غیر ارادی جارحانہ اقدام یا کوشش وہ ارادی ہو یا حکمت عملی کی غلطی ٬اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ہم اپنی سالمیت اور سرحدی خودمختاری کا مکمل طاقت کے ساتھ ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔پاسنگ آئوٹ تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسرز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.