میڈونا نے قندیل بلوچ پر بننے والی فلم میں بھی کام کی حامی بھر لی

شرمین عبید چنائے سے بات چیت‘ میڈونا فلم میں کام کرنے کیلئے پرجوش

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) میڈونا نے شرمین عبید چنائے کواپنی دوست قرار دیدیا‘قندیل بلوچ پر بننے والی فلم میں بھی کام کی حامی بھر لی-سوشل میڈیا کی ملکہ کہلائے جانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں قندیل کی کہانی معروف امریکی گلوکارہ میڈونا سنائیں گی۔

(جاری ہے)

فلم بنانے والی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ ان کی نئی دستاویزی فلم جو کہ قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی جا رہی ہے میں کہانی کو بیان کرنے کے لیے ان کی میڈونا سے بات چیت ہو گئی ہے٬ میڈونا اس بارے بہت پر جوش ہیں۔

میڈونا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے کو اپنی دوست قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :