راجہ فیصل ممتاز رٹھورکو بلا ول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے کراچی طلب کرلیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق مرکزی نائب صدر ٬ سابق وزیر برقیات و اکلاس راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد کشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے سانحہ کار ساز کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

راجہ فیصل ممتاز راٹھور سانحہ کار ساز کی مرکزی تقریب میں شریک کیلئے کراچی روانہ ہو گئے ہیں ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہداء سانحہ کار ساز کے موقع پر سلام شہداء ریلی اور تقریب میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلوس میں ہونے والے دھماکوں اور حملوں کے دوران پیپلزپارٹی کے 117 جانثار شہید جبکہ 630 زخمی ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کمہ سانحہ کار ساز کے شہداء کی قربانیاں اور شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔