ناما لیکس مصنوعی مسئلہ ہے ٬ْ صرف پاکستان میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ٬ْ مولانا فضل الرحمن

احتساب کرنا ہی ہے تو صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا اور تمام صوبوں میں ہونا چاہیے ٬ْ سربراہ جے یو آئی اسلام آباد بند کر نا ایک لفظ ہے ٬ْہم نے بڑے لفظ سنے ہیں ٬ْبڑے لفظ ہمیشہ پورے نہیں ہوتے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:30

ناما لیکس مصنوعی مسئلہ ہے ٬ْ صرف پاکستان میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ٬ْ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس مصنوعی مسئلہ ہے ٬ْ صرف پاکستان میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ٬ْاحتساب کرنا ہی ہے تو صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا اور تمام صوبوں میں ہونا چاہیے ٬ْ اسلام آباد بند کر نا ایک لفظ ہے ٬ْہم نے ہمیشہ بڑے لفظ سنے ہیں ٬ْبڑے لفظ ہمیشہ پورے نہیں ہوتے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاناما لیکس ایک مصنوعی مسئلہ اور پوری دنیا کا معاملہ ہے تاہم صرف پاکستان میں اسے ایشو بنایا جارہا ہے ٬ْپاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے٬ معاملہ عدالت میں ہے اور احتساب کے ادارے بھی موجود ہیں تو ایسی صورت حال میں سڑکوں پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ بھی عدالت نے کیا تھا٬ اپوزیشن ابھی تک ٹی او آرز پر ہی متفق نہیں ہوسکی ٬ْایک جماعت اپنی مرضی کے ٹی او آرز منوانا چاہتی ہے٬ یہ کیسا انصاف ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ صرف وزیراعظم کا احتساب نہیں بلکہ سب کا اور تمام صوبوں میں ہونا چاہیے ٬ْ سب سے زیادہ کرپشن تو خیبرپختون خوا میں ہے جہاں نوکریاں بیچی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آکر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی کوششوں کو سبوتاڑکرنے کی کوشش کی گئی٬ جب چین کے صدر پاکستان کے دورے پر تھے تو عمران خان کنٹینر پر تھے اور اب بھی اسلام آباد بند کرنے کی باتیں سن رہا ہوں لیکن اب سڑکوں پر یوٹرن لکھنے کی ضرورت نہیں٬ بس ایک شخص کی تصویریں لگا دی جائیںانہوںنے کہاکہ اسلام آباد بند کر نا ایک لفظ ہے اس سے پہلے بھی بڑے لڑے لفظ سنے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سی پیک پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا اور نا ہی آل پارٹیز کانفرنس میں کسی نے کوئی اعتراض اٹھایا٬ وزیر اعظم نے بھی سی پیک پر سب کے تحفظات دور کئے اور اس وقت کچھ لوگ رقص کررہے تھے اب کیا ہوا اب سی پیک کے خلاف کیوں رقص کیا جارہا ہے٬ ان لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے چند روز میں پتا چل جائے گا٬ سی پیک پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے سوا پوری دنیا کشمیر کو متنازع مسئلہ قرار دے رہی ہے٬ سارک کانفرنس میں بھارت کی جانب سے شرکت سے انکار کی وجہ سے کانفرنس التوا کا شکار ہوئی لیکن پاکستان نے دانشمندانہ اقدام کیا۔